منشیات فروشوں کیخلاف پولیس آپریشن میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی : شہر قائد میں پولیس اور منشیات فروشوں میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

میڈيکل رپورٹ کے مطابق نوجوان بلال کو لگنے والی گولیاں بڑے ہتھیار کی ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی جگہ سے گولیوں کے جو خول جمع کیے تھے اُن میں ایس ایم جی اور تیس بور کے خول بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپرہائی وے پر واقع خلجی گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک 17 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔