عراق میں کار بم دھماکہ، 11افراد جاں بحق 16زخمی

 

بغداد:عراق کے مغربی علاقے میں کار بم دھماکے میں 5سیکورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی عراقی قصبے القائم میں خودکش کار بم حملے میں 11 افراد مارے گئے ۔

حکام کےمطابق ہلاک شدگان میں 5 سیکورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔ حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ وادی فرات میں واقع القائم نامی قصبہ داعش کا ایک اہم گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔