ڈھاکہ:بنگلا دیش میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا،سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی کو ان کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے س قتل کر دیا ۔ سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے اور وہ ان دنوں طلاق کے کاغذات ملنے کا انتظار کر رہی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق 10 سے 12 حملہ آورموٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ان کے گھر آئے،سبارنہ نے دروازے کی کنڈی کھولی تو حملہ آوروں نے اسے قابو کرتے ہی تیز دھار آلے سے وار کئے، جن کی تاب نہ لاتے ہو سبارنہ دنیا سے کوچ کر گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ صحافی برادری نے خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔