بھارتی فوج نے کشمیری رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

سری نگر: بھارتی آئین کا آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف ہڑتال جاری ہے جبکہ بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے صاحبزادے کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سربراہ حزب المجاہدین سید صلاح الدین کے صاحبزادے شکیل کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہیں دہشت گردی فنڈنگ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا،

خیال رہے کہ سید صلاح الدین کے گرفتار صاحبزادے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازم ہیں،

اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے سید صلاح الدین کے دوسرے بیٹے کو 2017 میں گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن کے محاصرے کے دوران بھارتی فائرنگ سے شہید کشمیریوں کی تعداد 2 ہوگئی۔