میانمار: ڈیم ٹوٹنے سے 85 دیہات زیر آب

 

ینگون: میانمار میں ڈیم ٹوٹنے سے85 دیہات زیر آ ب گئے، 63 ہزار متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی میانمار میں سوار کریک کے مقام پر ڈیم ٹوٹنے کے باعث85 دیہات زیر آ ب آگئے ۔

 

سیلابی ریلوں کے سبب متاثرہ دیہات سے63 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک مرکزی شاہراہ اب بھی بند پڑی ہے۔ علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔