جان مکین کی آخری رسومات میں صدر ٹرمپ کی عدم شرکت

 

واشنگٹن:جان مکین کی خواہش کے مطابق امریکی صدرٹرمپ ان کی آخر ی رسومات میں شریک نہیں ہو ئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات واشنگٹن میں ادا کردی گئیں ہیں، سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جارج بش بھی اس تقریب میں شریک ہو ئے ۔

مکین کی خواہشات کے مطابق ان کی فیملی نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی آخری رسومات کی تقریب میں شریک نہ ہوں، ری پبلکن سیاستدان مک کین امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے،جان مکین دماغ میں رسولی کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔