کابل : امریکی فورسز نے افغانستان میں اپنی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری کے جنرل آسٹن سکاٹ ملر کو نیٹومشن اور فورسز کی کمان دے دی ہے۔
افغانستان میں نیٹومشن اور امریکی فورسز کے سابق کمانڈر جنرل نکولسن نے کابل میں ہونے والی خصوصی تقریب میں کمانڈ جنرل ملر کے حوالے کردی۔
اس موقع پر تقریب میں افغان وزارت داخلہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
جنرل نکولسن سے کمانڈ لینے کے بعد اپنی پہلی تقریری میں جنرل ملر نے17 سالوں میں نیٹو اور افغانستان کے اتحادیوں کی قربانیوں کو سراہا۔