بجلی کے تاروں نے ایک اور بچےکو معذور کر دیا

 

گجرات: گجرات کے نواحی علاقےمیں گھر کی دیوار کے پاس سے گزرتی تاروں نے 9 سالہ بچے کو معذور کر دیا ، گجرات کی تحصیل کنجاہ میں 9 سالہ محمد علی کا بازو اور دونوں پاوں کی انگلیاں کٹ گئیں۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بعد کنجاہ میں ایک اور معصوم زندگی بھر کیلئے معذور ہوگیا، تیسری جماعت کا طالب علم محمد علی رشتہ داروں سے ملنے گیا، کھیلتے ہوئے چھت سے پارک میں جھانکا تو قریب سے گزرتی ہائی ٹینشن لائن نے کھینچ لیا، محمد علی کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا ،جہاں جان بچانے کے لیے اس کا ایک بازو اور دونوں پاوں کی انگلیاں کاٹنی پڑ گئیں۔مقامی افراد کے مطابق چھتوں سے صرف 2 فٹ کے فاصلے سے گزرتے تاروں کے حوالے سے بار بار شکایت کی گئی ہے لیکن حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔