کینبرا: پرتھ کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ،فرانزک ٹیم نے واقعے کی ہر طرح سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ لوگ آپس میں رشتہ دار تھے یا نہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی آسمنگٹن کے علاقے سے 7 افراد کی لاشیں ملی تھیں، سب کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔