لیبیا : 2 کشتیاں ڈوبنے سے سو تارکین وطن ہلاک

 

طرابلس:لیبیا کے ساحل پر2کشتیاں ڈوبنے سے 20 بچوں سمیت 100 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سوڈان، مالی، نائجیریا، کیمرون، گھانا اور مصر سے تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے ساحل پر 2کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 100 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو گئے ، دونوں بد قسمت کشتیاں رواں ماہ یکم ستمبر کو روانہ ہوئی تھیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشیا اورفریقہ سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے خواہش مند انسانی اسمگلروں کے ذریعے لیبیا کے ساحلوں کا سہارا لیتے ہیں اوراکثر و بیشتر غیر محفوظ کشتیوں، گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی اورسیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے سبب حادثات کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ رواں برس فروری میں بھی ملازمت کے لیے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی ایک کشتی لیبیا کے ساحل پر ڈوب گئی تھی جس میں8 پاکستانی بھی شامل تھے۔