منامہ: معروف بحرینی عالم دین شیخ حسن التوبلانی پر ایران کے شہر مشہد میں 2مرتبہ حملہ کیا گیا ۔ان پر پہلے 4 افراد اور پھر 6نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے ۔
ایک بیان میں شیخ حسن التوبلانی نے کہا ہے کہ ایران کے سفر دوران میں دوسرے بحرینی علماکے ساتھ مزار کے باہر پیدل چل رہا تھا کہ اچانک 4 افراد نمودار ہوئے میری توہین شروع کردی ، اس زبانی حملے کے بعد میں اس جگہ سے چلا گیا لیکن جب اپنے سفر کے آخری روز میں مشہد گیا تو اس مرتبہ 6افراد نے مجھ پر حملہ کردیا۔ان کی ضربوں کی تاب نہ لا کر میں زمین پر گر گیا۔ پولیس نےمجھے گرفتار کر لیا اور ایرا ن آنے اور بحرین سے تعلق کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ۔