تھائی ایوی ایشن کمپنی پرامریکی پابندیاں عائد

 

واشنگٹن:امریکا نے تھائی ایوی ایشن کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی۔ واشنگٹن حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی ایرانی فضائی کمپنی مہان ایئر کے لیے کام کر رہی تھی۔ امریکا مہان ایئر پر شامی صدر کی حمایت میں لڑنے والے فوجی دستوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور رسد کا کام انجام دینے کا الزام عائد کرتا ہے۔

 

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ پابندیاں بنکاک میں مائی ایوی ایشن نامی کمپنی پر عائد کی گئی ہیں۔