پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔بھارت

 

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت مذاکرات کی تجدید چاہتی ہے تو اسے دہشت گردی کے محاذ پر کارروائی کرنی ہوگی۔ پاکستان میں نئی حکومت آنے کے باوجود کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ باہمی تعلقات کے سلسلے میں پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کا رویہ مثبت ہے اور بھارت کو بھی مثبت رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔نرملا سیتا رمن نے جو بیان دیا ہے وہ بھارت کا پرانا موقف ہے اس سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں کی حکومت مختلف سطحوں پر پاکستان کے ساتھ رشتے بہتر بنانے کے اقدامات کرے گی۔