نائیجیریا :سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک

ابوجا:نائیجیریا میں مسلسل بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی ہے، بارشوں اور سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، عارضی ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں موبائل ڈسپینسری بھی موجود ہے جب کہ متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔
بارشوں اور سیلاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، سیلاب کے راستے میں آنے والے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، دس ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔