سعودی عرب نےصحافی کےقتل پرپردہ ڈالنےکی بدترین کوشش کی،ٹرمپ

واشنگٹن :ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی صحافی کا قتل نہیں ہونا چاہیے تھا اور نا ہی اس واقعے کو چھپانا چاہیے تھا سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر پردہ ڈالنےکی بدترین کوشش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے اس معاملے کو بہت بری طرح الجھایا اور سعودی صحافی کے قتل کو چھپانے کی بدترین کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ قتل کے معاملے کو اتنے برے طریقے سے ہینڈل کرنے کا کسی نے سوچھا بھی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اس حوالے سے بات کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسی بھی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے والے کسی بھی شخص کا نام نہیں لیا گیا تاہم امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی حکومت اور انٹیلی جنس حکام ملوث ہیں۔