نیویارک: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر بل کلنٹن کے گھر کوریئر سروس کے ذریعے کوئی چیز بھیجی گئی تھی اور پیکٹ کی تلاشی لینے پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی۔
میڈیا کے مطابق سابق صدر بارک اوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ہے تاہم امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق سابق صدر اوباما کے گھر بھیجے جانے والا مشتبہ پیکٹ روک لیا گیا ہے۔