پاکستان نے افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو رہا کردیا

کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نےنائب چیف افغان طالبان ملاعبدالغنی برادرکورہاکردیا ہے ۔
ترجمان پاکستانی سفارتخانہ کابل کے مطابق ملاعبدالغنی برادرکےساتھ ملاعبد الصمد ثانی کوبھی رہا کیاگیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملابرادرکی رہائی سےافغانستان میں طالبان کومفاہمتی عمل کاباضابطہ حصہ بنانےمیں مددملےگی۔
واضح رہےکہ افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا برادر کو 2010 میں خفیہ انٹیلی جنس آپریشن پر کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔