مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید10 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشت گردی جاری ہے، جابر بھارتی افواج نے کشمیر کے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کررہی ہے۔
بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری عوام احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر آئی تو قابض فورسز نے مظاہرین کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر احتجاج کرنے والے مزید 7 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
کتھ پتلی انتظامیہ نے پلواما اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی۔