وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام فوراً ای سی ایل سےنکالنےکی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دی۔
وفاقی کابینہ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔