طورخم بارڈر آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
طورخم بارڈر آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو آئندہ 6 ماہ میں طورخم بارڈر 24 گھنٹے کیلیے کھلا رکھنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوا جس میں طورخم بارڈر کھلنے کا دورانیہ بڑھانے کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ 6 ماہ میں طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلا رکھنے کیلیے ضروری انتظامات کریں۔