رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد خصوصی اختیارات میں 5 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
January 29, 2019 · قومی
فائل فوٹو
حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد رینجرز کے خصوصی اختیارات میں پانچ اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،خصوصی اختیارات انسداد دہشت گردی کی شق چار کے تحت کراچی کے لئے دیے گئے ہیں۔