کپتانی کاگرین سگنل پہلےبھی تھا،ان شاء اللہ آگےبھی ہوگا۔سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک لفظ پرپوراایشو بن گیا،اللہ نے چاہا تو واپسی ضرور ہو گی، کپتانی کاگرین سگنل پہلےبھی تھا،ان شاء اللہ آگےبھی ہوگا۔

سرفراز احمد نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلوکوائیوکوشک تھاکہ میں نےاسکی والدہ کوکچھ بولا، میں نےاسےہمارےمعاشرے میں ماں کی دعاکی اہمیت کوبتایا، وہ بھی سمجھ گیا۔ میرےمعاملےپرشروع میں جنوبی افریقہ میں کچھ ردعمل نہیں تھا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ چار میچ کیلئے پابندی لگی تومیرا وہاں رکنابےمقصدتھا۔

انہوں نے اپنی والدہ کے ردّعمل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میری والدہ کاردعمل تھا’اتنی سی بات پرمیرے بچےکواتنابرابھلا کہہ دیا‘ـ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وکٹوں کےپیچھے بولتےرہنامیری عادت ہے،اسے بدلنامشکل ہے،بولتےرہنے کامقصد ٹیم کاحوصلہ بڑھاناہے،آئی سی سی پرکوئی غصہ نہیں، اگرہوتا توان پرہوتا جنھوں نے چیزوں کواچھالا۔کوشش کروں گا کہ جو چیزیں ہوئیں، آگے نہ ہو۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آج بھی اچھا کھیل پیش کیا،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قسمت نے پاکستان ویمن ٹیم کا ساتھ نہیں دیا۔