حریت رہنمامقبول بٹ شہید کی برسی پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت قیادت کی اپیل پروادی میں تجارتی مراکز بند،سڑکیں ویران رہیں۔
مقبول بٹ شہیدکی برسی پربھارتی فورسزنےمتعددرہنماؤں کوگرفتارکرلیا،سیدعلی گیلانی،میرواعظ گھروں پرنظربند،یاسین ملک زیرحراست ہیں۔
سری نگر میں کشمیری رہنماؤں،خواتین ،بچوں کا لال چوک پربھارت کیخلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے بھارت کے نعرے بازی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے تہاڑجیل میں مدفون مقبول بٹ کی میت کشمیریوں کےسپردکرنےکامطالبہ بھی کیا۔