کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد دکان میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو دکان سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں رواں ماہ میں اب تک گیس سے دم گھٹنے کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔