کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شین واٹسن کے ناقابل شکست 81 رنز نے کوئٹہ کو مسلسل دوسری فتح دلائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، اسلام آباد الیون کی جانب سے وائن پارنل نے 41، آصف علی 36 اور حسین طلعت 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 اور فواد احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، رومان رئیس اور وائن پرنیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آزمایا جارہا ہے۔