اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ،5افراد گرفتار کرلئے

غاصب اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کرنمازیوں پر تشددکیااور خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چار مرد نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد مسجد کے دروازے کھول دیئے گئے۔

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں مقیم فلسطینی خاندان کو زبردستی گھر بدر کرنے کے کے لئے یہ آپریشن کیا ہے۔

ابوعصب نامی شخص کا یہ خاندان 65 سالوں سے مسجد کے پہلو میں مقیم ہےلیکن اب اسرائیلی حکومت ان کے گھر کو مجوزہ یہودی بستی کے منصوبے میں شامل کرنے کیلئے ان سے زبردستی خالی کروانا چاہتی ہے۔