قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔