پاکستان میں دراندازی کرنے والی بھارتی فضائیہ کو زور دار جھٹکا لگ گیا، فضائیہ کے اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر اروند سنہا نے ڈبل بیرل گن سے خود کو اڑا لیا۔ افسر کی خود کشی کا واقعہ ایئر فورس کالونی کی سرکاری رہائش گاہ میں منگل کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔
اروند سنہا نے اپنے پیروں میں ڈبل بیرل بندوق پھنسائی اور گولی چلا دی جو اس کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ار ویند سنہا کو سنٹرل ایئر کمانڈ الہٰ آباد میں بطور پبلک ریلیشنز آفیسر تعینات کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز کی اس رینج میں وہ تینوں مسلح افواج کے مشترکہ پی آر او تھے۔
44 سالہ اروند سنہا نے خود کشی سے قبل کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں چھوڑا۔ ان کی خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جارہی ہیں لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر خود کشی کی ہے۔