بھارت کی 21 اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی کی فوجی ہلاکتوں پر سیاست کرنے کو مکروہ عمل قرار دیتے ہوئے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو فوج کی قربانیوں پر گھٹیا سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کا حالیہ فوجی آپریشن پر ناکامی اور فوجی نقصان پر قوم کو اعتماد میں لینے کے علاوہ ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اب تک اُٹھائے گئےاقدامات سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا نہیں کیا گیا تو پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہوجائے گی۔
اپوزیشن جماعتوں نے ملک کے دفاعی معاملات میں اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے جمہوری روایات کے برعکس کشیدہ صورت حال پر اپوزیشن جماعتوں سے صلاح مشورہ نہیں کیا اور اسی مطلق العنان سوچ کے باعث بھارت کو طیاروں کے نقصان اور پائلٹ کی گمشدگی جیسے عظیم نقصان کو بھگتنا پڑا۔