مختاراں مائی کیس میں ملزمان کی وکیل کرنے کی مہلت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختاراں مائی کیس میں ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کرلی اور انہیں وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت27 مارچ تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مختاراں مائی کیس سماعت کی ،دو ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم رسول بخش نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کا نوٹس انہیں کل ملاوہے،کیل کرنے کیلئے مہلت دی جائے جس پر جسٹس گلزار احمد نے مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخ پر وکیل کے ساتھ آئیں ۔

سپریم کورٹ نے ملزمان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت27 مارچ تک ملتوی کردی۔