نیوزی لینڈ میں عیسائی دہشت گرد کی دہشت گردی کے بعد لندن کی کیننگ اسٹریٹ پر مسجد کے باہر دہشت گرد برطانوی نوجوانوں کے 3 رکنی گروپ نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا۔
دہشت گرد عیسائی گروہ کے حملے سے ایک مسلمان نوجوان زخمی ہو گیا جس کے بعد حملہ آور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔
عینی شاہدین کے مطابق نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ آور چیخ چیخ کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے،حملہ آوروں نے ہتھوڑے سے ایک نوجوان کو زخمی بھی کیا۔
وہاں موجود لوگوں نے نیلے رنگ کی کار کا تعاقب کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔