ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فائل فوٹو
ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فائل فوٹو

انڈونیشیا میں بارش اور سیلاب سے 50 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے سینتانی میں ہفتے سے بارشیں جاری ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،سڑکوں پر کیچڑ اور ملبے کے ڈھیر لگ گئے۔

سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔