وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی خط کے معاملے پر معذرت کرلی۔
اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہناتھا کہ ایک سینئر صحافی کی طرف مریم نواز کے حوالے سے خط ملا تھا جس کی بعد میں مریم نواز نے تردید کی۔
شہباز گل نے بتایا کہ جب ان کی ٹیم نےصحافی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ خط درست ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگریہ خط درست نہیں تو انہیں افسوس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں کہ یہ خط شیئر کیا۔