وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرلے، پاکستان میں میاں صاحب جہاں بھی چاہیں علاج کرالیں، حکومت تیار ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت لینا ہمارے بس میں نہیں، عدالت سے انہیں ریلیف ملتا ہے تو حکومت ای سی ایل میں نام شامل نہیں کرے گی۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہا اگر گورنر آئینی طور بل واپس بھیجتے ہیں تو اسمبلی دوبارہ جائزہ لے گی، پارٹی کے اندر میری رائے اپنی جگہ لیکن ایوان میں بل کی مخالفت نہیں کی گئی۔