نیب کی درخواست پر سابق وزیر جام خان شورو کے خلاف مقدمہ درج

کراچی پولیس نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر جام خان شورو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ کارِ سرکار میں مداخلت اور حملہ کیے جانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر جام خان شورو کے خلاف نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جام خان شورو کے خلاف مقدمہ کارسرکار میں مداخلت اور حملہ کیے جانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ جام خان شورو گزشتہ دنوں کینٹ اسٹیشن کے قریب نیب کے چھاپے کے دوران فرار ہو گئے تھے، فرار ہوتے وقت جام خان شورو کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نیب اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔