سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب کی تفتیشی ٹیم کےسامنے پیشی کے بعد نیب نے اعلامیہ جاری کیا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، ان سے تین مقدمات میں تفتیشی سوالات کیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ڈی جی نیب کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوالات پوچھے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےدو گھنٹے تک فی الحال تین مقدمات میں سوالات کیے۔
نیب کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے دونوں کو ایک سوال نامہ دیا جس کے جواب کیلئے انہیں دس دن کی مہلت دی گئی ہے، سوالات کے جوابات کے بعد ان کا جائزہ لیا جائے گا۔