مولا بخش چانڈیو کی فائل فوٹو
مولا بخش چانڈیو کی فائل فوٹو

بلاول بھٹوکی ٹرین مارچ سےحکومت پریشان ہے،مولابخش

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹرین مارچ سے حکومت پریشان ہے اب حکمرانوں سے حساب لیں گے،انہوں نے کہاکہ الزام لگا کر معاملہ ختم نہیں ہو سکتا، خیبر پختون خوا میں ہونے والی تباہی کا حساب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیر اطلاعات کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جو مطالبہ کر رہے ہیں اس پر عمل دآرمد میں کیا رکاوٹ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے حکومت کیوں کترا رہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا مطالبہ کیوں جائزنہیں، کرپشن کی باتیں 50 سال سے سن رہے ہیں، ہم احتساب سے بھاگے ہیں نہ بھاگیں گے۔