‘کاروانِ بھٹو’ ٹرین مارچ، بلاول کی حکومت پر کڑی تنقید

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ‘کاروانِ بھٹو’ ٹرین مارچ اپنی منزل مقصود لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 26 مارچ کو کراچی سے روانہ ہونے والا ’کاروان بھٹو‘ ٹرین مارچ رات گئے لاڑکانہ پہنچا جہاں جیالوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے  24 مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کیا اور انہیں 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش آنے کی ہدایت کی۔

گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے نواب شاہ سے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد دوڑ، پڈعیدن، محراب پور، بھریا روڈ، رانی پور، خیر پور، روہڑی، سکھر، حبیب کوٹ، مدیجی، سر شاہنواز بھٹو نوڈیرو کے اسٹیشن پہنچ کر خطاب کیا۔