بھارت میں ایک سافٹ ویئر انجینئر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے اعترافی ویڈیو واٹس ایپ کے فیملی گروپ پر شیئر کردی۔
پولیس کے مطابق غازی آباد کا رہائشی 34 سالہ سُمیت کمار واردات کےبعد فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ اعترافی ویڈیو میں سُمیت کا کہنا ہے کہ اس نے مشروب میں نیند آور چیز ملا کر اپنی فیلمی کو بے ہوش کیا اور پھر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سمیت کمار اور انشو بالا کی شادی 2011ء میں ہوئی تھی، اُن کے تین بچے تھے، سمیت کمار نے دسمبر میں نوکری چھوڑدی تھی جبکہ اُس کی بیوی پلے اسکول میں ٹیچر تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سمیت کمار ہی نے اپنی فیملی کو قتل کیا ہے کیونکہ وہ اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہیں کرپارہا تھا۔