پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

حکمران جماعت کاتھانےپرحملہ،کیایہ نیاپاکستان ہے؟ترجمان ن لیگ

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تھانا سٹی حافظ آباد پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والوں کے سرپھوڑنے اوران پرحملوں کی روایت اب تھانوں تک پہنچ گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حافظ آباد میں حکمران جماعت کے رہنما شوکت بھٹی اور انکے حمایتیوں کا تھانے پر حملہ کیا نیا پاکستان ہے؟

انہوں نےکہا کہ پرانے پاکستان میں عمران صاحب پارلیمان اور پولیس والوں پر حملے کرتے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے پاکستان میں ان کے ایم این اے اور حامی تھانوں پر حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب نئے پاکستان میں محافظ بھی محفوظ نہیں رہے۔