سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی سفر پر دستاویزی فلم جاری

عزم،جدت،تحقیق اورانتھک محنت کی ایک شاندار داستان

November 26, 2026 · کامیابی کی داستاں
سکرین گریب

سکرین گریب

 

سائنس اورٹیکنالوجی میں پاکستان کے سفرپرمبنی ولولہ انگیز ڈاکیومنٹری’’ستاروں سے آگے‘‘ جاری کردی گئی۔

ڈاکیومنٹری1947میں قیامِ پاکستان سے شروع ہونے والے سائنسی سفر،عزم،جدت،تحقیق اورانتھک محنت کی ایک شاندار داستان ہے جس میں پاکستان کی سائنسی ترقی کے تاریخی سنگِ میل،عظیم سائنس دانوں کی خدمات اور قومی عزم کوخراجِ تحسین پیش کیاگیاہے۔

ڈاکیومنٹری میں دکھایاگیاہے کہ محدودوسائل کے باوجود پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،اور پہلا پاکستانی خلابازذیشان علی ’شین ژو 24‘مشن کے ذریعے خلا میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ قومی امنگوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔