سعودی دارالحکومت ریاض اور جدہ بندرگاہ پر حوثیوںکے حملے ناکام

ڈرون اور میزائل تباہ کردیئے گئے

November 26, 2026 · اہم خبریں
سعودی اتحادی فوج کا حوثیوں کے کروز میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی اتحادی فوج کا حوثیوں کے کروز میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

 

سعودی عرب نے جدہ اسلامک پورٹ کے قریب حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض ریجن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل، مغربی ریجن میں ایک کروز میزائل روک کر تباہ کیا۔ الشرقیہ ریجن میں دو ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر داغا گیا ایک پروجیکٹائل جا گرا جس سے معمولی نقصان ہوا، تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ جدہ اسلامک پورٹ کے قریب ایک حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کیا گیا۔ سول ڈیفنس نے ریاض میں ’فضائی خطرے‘ سے خبردار کرنے کے لیے الرٹ جاری کیا تاہم کچھ دیر بعد خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی فوجی اتحاد نے جدہ بندرگاہ کے قریب حوثیوں کا ڈرون تباہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ ڈرون کے ملبے کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی چیز کو نقصان پہنچا۔