سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

بچوں سے زیادتی و قتل کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے چونیاں میں تین بچوں کے اغوا، زیادتی اور پھر قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی ہے۔

قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران چار بچوں کواغوا کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے۔

گزشتہ روز تینوں بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے قصور میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن قصور،ایس پی انویسٹی گیشن آئی جی آفس اور سی ٹی ڈی اور آئی بی کا ایک ایک نمایندہ بھی شامل ہو گا۔

اُدھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انہیں مقتول بچوں کے لواحقین کے ساتھ پوری ہمدردی ہے اور پولیس کی غفلت جہاں بھی ہوئی اس پر سخت ایکشن ہوگا۔

ڈی پی او قصور عبدالغفار کے مطابق غفلت کے مرتبک افسران کے خلاف کارروائی آغازکر دیا گیا ہے اور جلد بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔