بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی
بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی

کلین کراچی مہم۔ وزیراعلیٰ نے اٹھارہ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلین کراچی مہم کی نگرانی کیلیے اٹھارہ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔ کابینہ ارکان پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی صفائی مہم کی نگرانی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی مہم کی نگرانی کیلئے صوبائی وزرا مقرر کر دیئے ہیں۔ کراچی میں ایک ماہ تک صوبائی وزرا صفائی کلین مائی کراچی مہم کی نگرانی کریں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی صفائی مہم کی نگرانی کیلیے 18 وزرا اور معاون خصوصی تعینات کیے گئے ہیں۔ کراچی کے تمام اضلاع میں صوبائی وزیراورمعاون خصوصی نگرانی کیلیے تعینات کیے گئے ہیں۔ مشیر اور وزرا روزانہ کی بنیاد وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کریں گے۔