ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی۔فائل فوٹو
ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی۔فائل فوٹو

انگریز نے مسلمانوں کا نظام تعلیم تباہ کیا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزنے مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلیے نظام تعلیم کو طبقات میں تقسیم کیا، ایک ہی ملک میں تین طرح کے نصاب چل رہے ہیں۔

دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا نبی کریمﷺ نے سب سے زیادہ زور حصول تعلیم پر دیا، مسلمانوں نےعلم سے ترقی کی، تلوار سے نہیں، تعلیم میں کمی مسلمانوں کے زوال کی وجہ بنی، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا تعلیم کا نظام  سوچ سمجھ کر کیا، انگریزکے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ایک ہی ملک میں 3 تعلیمی نصاب چل رہے ہیں، نبی پاک ﷺ نے فرمایا تعلیم حاصل کرو، چاہے چین جانا پڑے، علامہ اقبال نے پہلے مغربی فلسفےکو پڑھا، پاکستان ایک مقصد کے لیے بنا تھا، طلبا کو اقبالیات ضرور پڑھائیں، بچوں کو پڑھائیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج دنیا میں مسلمان پس رہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا مسلمانوں کی ترجمانی کیلیے انگریزی چینل شروع کر رہے ہیں، ہمارے بچے اسلام کی تاریخ سے نا واقف ہیں، ترکی نے اپنی تاریخ پر مبنی فلم بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو اسلام کی تاریخ کا پتہ چلے جس کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر خالد بن ولید جیسے ہیروز پر فلمیں بنائیں گے۔