وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی بھی ملاقات میں موجودتھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا برادر نے کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل اور سیاسی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ طالبان کے وفد نے صبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں افغان امن عمل کی جلد بحالی پراتفاق کیا گیا۔