رواں سال ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کی پیشکش پاکستان نے کی تھی۔فائل فوٹو
رواں سال ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کی پیشکش پاکستان نے کی تھی۔فائل فوٹو

رواں سال ایشیاکپ سری لنکا میں ہو گا۔فیصلہ ہو گیا

کورونا وائرس کے پیش نظر ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کودینے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکا میں کورونا وائرس کی بہتر صورتحال کے باعث ایشیا ءکپ 2020ءکی میزبانی سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں رواں سال ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کی پیشکش پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کی جس پر سری لنکن بورڈ نے بھی رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ سری لنکن حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ہو گا جبکہ دونوں بورڈز میں طے ہوا کہ پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔