محکمہ ریلوے نے تمام سفری رعایتیں عارضی طورپرمعطل کردیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کورونا وبا کے باعث صرف 60 فیصد ٹرین سروس جاری ہے جس کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور صحافیوں کے لیے رعایتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جنہیں جلد بحال کردیا جائے گا۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 2 ماہ ریلوے آپریشن کو بھی معطل رکھا گیا تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔