امریکی ریاست کینٹکی میں کھیلے گئے ٹاپ سیڈ اوپن کے فائنل میں جنیفر بریڈی کا مقابلہ سوئس حریف جل ٹچمین سے تھا، جس میں اُنہیں زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
جنیفر نے دونوں سیٹ میں سات گیمز ڈراپ کرکے مقابلہ چھ۔تین اور چھ۔چار سے اپنے نام کیا۔
اس فتح کے ساتھ وہ کیریئر میں پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل بھی جیتنے میں کامیاب رہیں۔