انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

ICC کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اور عباس ٹاپ ٹین میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور بولر محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے اپنی کیریئر بیسٹ پانچویں پوزیشن پر واپسی کی ہے جبکہ بولنگ میں محمد عباس دو درجہ بہتری کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹسمینوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، دوسرے نمبر پر بھارت کے ویرات کوہلی جبکہ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مارکوس لبوشین موجود ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں محمد عباس نے اپنی درجہ بندی بہتر بناتے ہوئے دسویں سے آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
تاہم آسٹریلین بولر پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے نیل ویگنر براجمان ہیں۔
دیگر نمایاں بہترین میں پاکستانی بیٹسمین عابد علی اور محمد رضوان شامل ہیں۔
عابد علی 19 درجہ بہتری کے بعد 49ویں نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں بہترین اننگز کھیلنے والے رضوان بھی 19 درجہ بہتری کے بعد 75ویں نمبر پر آگئے۔